Friday, July 03, 2026
 

اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار

 



وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکاروں کو اصلی پولیس والوں نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چند ملزمان کو پکڑا ہے جو  جعلی پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والے پریشان حال لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے اور اسلحہ کی نوک پر لوٹتے تھے۔ ملزمان کو تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے گرفتار کیا ہے، ملزمان اسی طرح کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سےلاکھوں روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ  اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل