Loading
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ممبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران اپنی چار رہائشی جائیدادیں فروخت کرکے تقریباً 20 کروڑ روپے حاصل کرلیے۔ پراپرٹی رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق اداکار نے جون 2026 میں یہ تمام سودے مکمل کیے۔
دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 30 جون 2026 کو اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے ملنڈ ویسٹ میں واقع اوبرائے اینگما کی اٹھارہویں منزل پر موجود دو لگژری اپارٹمنٹس 12 کروڑ 38 لاکھ روپے میں فروخت کیے۔ دونوں اپارٹمنٹس کا رقبہ 1886 مربع فٹ ہے، جبکہ ہر فلیٹ کے ساتھ تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار نے یہ دونوں اپارٹمنٹس 2017 میں مجموعی طور پر تقریباً 9 کروڑ روپے میں خریدے تھے۔ اس حساب سے ان جائیدادوں کی فروخت سے انہیں تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کا منافع حاصل ہوا۔
اس سے قبل جون 2026 کے آغاز میں بھی اداکار نے ممبئی کے علاقے بوریولی ایسٹ میں واقع اوبرائے اسکائی سٹی کے دو اپارٹمنٹس فروخت کیے تھے، جن کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 10 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔
یوں صرف ایک ماہ کے اندر اکشے کمار نے چار رہائشی فلیٹس فروخت کرکے تقریباً 19 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ڈیلز مکمل کیں، جس نے ایک بار پھر ان کی جائیدادوں میں سرمایہ کاری کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل