Loading
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں پر لیوی میں اضافہ کرکے عوام کو ایک بار پھر ریلیف سے محروم کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستانی عوام تاحال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی سے محروم ہیں، جب کہ حکومت نے نرخوں میں معمولی کمی کرکے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔
حکومت نے ایک ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے لیوی کی شرحوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، جس کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی کی شرح اب 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دریں اثنا حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کی کمی کی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی برقرار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل