Loading
تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے خیبر پختوانخواہ کے سیاحتی مقام وادی کالام کی جھیل سیف اللہ میں جاں بحق ہونے والے پاک بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل کے گھر ڈیفنس فیز سکس لاہور میں اہل خانہ سے تعزیت کی۔
تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اس موقع پر میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ہماری حکومتیں سول ذمہ داری سے بری الزمہ ہوچکی، اس سانحہ پر میرے پاس الفاظ نہیں ہے، ان کی فیملی کی تین جنرہشن ختم ہو گئی ہیں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے، میں ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہوں، چھت گر جاتی ہے چودہ بچے مر جاتے ہیں آپ جا کر صرف ٹسوے بہاتے ہیں، حکومت کسی سانحے کی ذمہ داری نہیں لیتی ہے بس جا کر دو جھوٹے آنسو بہاتے ہیں اور بری الزمہ ہوجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں اس حلقے کے بطور ایم این اے حاضر ہوا ہوں، چھ افراد اس سانحہ میں شہید ہوگئے جبکہ ایک بچی مسنگ ہے، ان سانحے پر میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے اظہار تعزیت کروں۔
ان کی تین نسلیں ختم ہوگئی ہیں اس سانحے میں، اس سانحہ کا مواخذہ ہونا چاہیے، ائندہ کےلیے حکومت کو ایسے سانحات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنی چاہییں، ائین کے طالب علم ہونے کے حیثیت سے کہنا چاہتا ہوں، حکومت کا کام لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کر اولین فریضہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ انہوں نے کہا ہے یہ اس معاملے کی تحقیقات کرائیں گے، حکومت پاکستاں کا فرض ہے چیزوں کوریگولیٹ کرنا، آئندہ اس طرح سانحات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، میں چیف منسٹر خیبر پختونخواہ سے خود بات کروں گا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ صرف ایک انکوئری کمیٹی بنانے سے ان کی تسلی نہیں ہوئی نہ ہی ہماری تسلی ہوئی ہے، صرف ایف آئی آر کو درج کر لینا کافی نہیں ہے، خیبر پختونخواہ کی حکومت کو اس پر مکمل انکوائری کرانی چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل