Loading
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال (این ایف ایل) کے اسٹار کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے نیویارک کے مشہور اور تاریخی ہال ‘میڈیسن اسکوائر گارڈن’ میں باقاعدہ شادی کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ہائی پروفائل تقریب کو کافی حد تک نجی رکھنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں دونوں ستاروں کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور شوبز و کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والے چند چیدہ چیدہ دوستوں نے شرکت کی۔
شادی کی اس پروقار تقریب میں میزبانی اور شادی کی رسومات کے فرائض ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار ایڈم سینڈلر نے انجام دیے، جو دولہا اور دلہن کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔
شادی کی رسومات مکمل ہوتے ہی میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر نصب بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر دونوں کے ناموں کی مناسبت سے ’’JUST MARRIED‘‘ کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا، جس پر وہاں موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس یادگار موقع پر نیویارک کی مشہور ترین عمارت ’ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ‘ کو بھی نیلے رنگ کی روشنیوں سے منور کر کے جوڑے کو منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی گئی۔
ٹیلر سوئفٹ نے گذشتہ برس انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پارٹنر ٹریوس کیلس سے منگنی کا اعلان کیا تھا، اس پوسٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آپ کے انگریزی ٹیچر اور جِم ٹیچر کی شادی ہو رہی ہے۔‘
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل