Saturday, July 04, 2026
 

نومولود بچے کو دفنانے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار، مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات

 



نومولود بچے کو دفنانے کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر پائن ایونیو روڈ کے قریب سے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ ملزمان زمیں میں گڑھا کھود کر نومولود بچے کو دفنا رہے تھے، گرفتار ملزمان میں ایک مرد،  2 خواتین شامل  ہیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مبینہ اسقاط حمل سے متعلق انکشافات کیے، ملزمان نے مبینہ طور پر جرم چھپانے کی غرض سے نومولود کو دفنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی،تمام پہلوؤں پر شفاف اور میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل