Loading
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور فیملی وی لاگرز کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین کو اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں معروف یوٹیوبرز رجب بٹ، علی حیدر آبادی اور سمیع رشید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فالو کرکے بچے اپنی تربیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر توجہ دیں اور انہیں ایسے کانٹینٹ کریئیٹرز سے دور رکھیں، جن کے مواد کے بارے میں ان کے بقول بچوں کی اخلاقی اور سماجی تربیت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
حنا پرویز بٹ کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ متعدد صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو واقعی بچوں کے ڈیجیٹل استعمال پر نظر رکھنی چاہیے، جبکہ کچھ صارفین نے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی انفلوئنسر یا کانٹینٹ کریئیٹر کو ہدف بنانے کے بجائے والدین کی رہنمائی اور بچوں کی مثبت تربیت پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔
حنا پرویز بٹ کے بیان پر مختلف آرا کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر اپنے اپنے نقطۂ نظر کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل