Loading
یمن میں موجود سعودی اتحاد نے یمن کے حوثی گروپ کو دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب، اس کے شہریوں، رہائشیوں یا اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا غیر معمولی قوت اور بھرپور عزم" کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کیخلاف حالیہ حوثی دھمکیاں یمن میں جاری انسانی و اقتصادی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اتحاد سعودی عرب کے دفاع کے ساتھ ساتھ یمن کی خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھی پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حوثیوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزیاں جاری رکھیں تو وہ سعودی ہوائی اڈوں اور زمینی و سمندری اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
دوسری جانب سعودی اتحاد نے حوثیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بین الاقوامی جہاز رانی اور تجارت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جس سے یمن کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل