Loading
روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے مشرقی یوکرین کے کوسٹیانتینیوکا شہر پر مکمل قبضہ کر لیا ہے.
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق جنرل اسٹاف کے سربراہ والیری گیراسیموف نے صدر ولادیمیر پوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
پوٹن نے اس پیش رفت کو "اسٹریٹجک اہمیت کی حامل کامیابی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوسٹیانتینیوکا ڈونباس کا ایک اہم صنعتی اور نقل و حمل کا مرکز ہے۔
یہ شہر یوکرین کے زیرِ کنٹرول بڑے شہروں کراماتورسک اور سلوویانسک کی جانب جانے والے راستے پر واقع ہے، اس لیے فوجی ماہرین اسے ڈونباس محاذ پر ایک کلیدی مقام قرار دیتے ہیں۔
تاہم دوسری جانب یوکرینی حکام نے روس کے اس دعوے کی فوری تصدیق نہیں کی ہے، اور آزاد ذرائع سے بھی اس کی مکمل توثیق نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ کوسٹیانتینیوکا ڈونیسک کے محاذ پر یوکرین کے اہم دفاعی اور لاجسٹک مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل