Loading
سانحہ گل پلازہ، پولیس نے تیسری بار چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دیا۔
پولیس نے پراسکیوشن کے سابقہ اعتراضات دور نہیں کیئے۔ چالان میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ بھی منسلک نہیں کی گئی۔ چالان میں یونین کے 4 عہدیدار کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
چالان کے مطابق آگ دکان نمبر 192 سے شروع ہوئی۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور متاثرہ افراد گواہوں میں شامل کیا ہے۔ مجموعی طور پر 60 افراد کو گواہوں میں شامل کیا گیا ہے۔
مقدمے کے چالان میں یونین صدر تنویر پاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکریٹری امین، جوائنٹ سیکریٹری محمد رمضان اور حذیفہ، نعمت اللہ و دیگر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نعمت اللہ آگ لگنے والی دکان کا مالک ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل