Saturday, July 04, 2026
 

سانحہ سیف اللہ جھیل: سیاحوں کی کشتی الٹنے کے واقعے کے بعد کشتی آپریٹر گرفتار

 



سیف اللہ جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے واقعے کے بعدکشتی آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس  نے بتایا کہ کشتی آپریٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ جھیل حادثے میں لاپتا لڑکی کی تلاش کیلئے چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 افراد کو بچالیا گیا تھا، کشتی میں لاہور سے تعلق رکھنے والےایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو لاہور سے تعلق رکھنے والے عامر ہندل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مہوڈنڈ کے علاقے میں واقع سیف اللہ جھیل میں کشتی میں سوار تھے جب یہ اُلٹ گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں اس خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں سابق لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل، اُن کے 20 سالہ بیٹے عبداللہ ہندل، دو بیٹیاں 27 سالہ پروا ہندل اور 23 سالہ رویل ہندل، جبکہ پروا ہندل کے دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل