Saturday, July 04, 2026
 

پاکستان کے نوجوان لڑکوں اور اور لڑکیوں کیلئے نوکری کا شاندار موقع آگیا

 



پاکستان کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ایک طویل انتظار کے بعد شاندار موقع آ گیا ہے، اسلام آباد پولیس نے 1,712 آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ میں پاکستان کی خدمت کا جذبہ، ہمت اور دیانت کے ساتھ کرنے کا عزم ہے تو یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی صوبے، علاقے یا شہر سے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ٹیسٹ آپ کے قریبی علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ صرف 4 دن باقی ہیں، اس سنہری موقع کو ضائع نہ کریں۔ محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا واحد معیار میرٹ ہوگا۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش فوری نااہلی کا باعث بنے گی۔ https://x.com/MohsinnaqviC42/status/2073190310902202565

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل