Loading
بھارتی کرکٹ بورڈ نے جولائی میں زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اسکواڈ میں ٹیم کے اہم رکن وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
بورڈ نے ان کی عدم شمولیت کی کوئی وجہ نہیں بتائیجس سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں آرام دیا گیا ہے یا ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
شریاس ائیر کی قیادت میں اعلان کردہ اسکواڈ میں رنکو سنگھ اور فاسٹ بولر میانک یادیو کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پربھسمرن سنگھ، یش ٹھاکر، آشوک شرما اور ہرش دوبے کو پہلی مرتبہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
دوسری جانب ویرات کوہلی فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرنے کے بعد دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر رہے تھے تاہم اب انہیں واپسی کی اجازت مل چکی ہے۔
بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ 23، 25 اور 26 جولائی کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے جبکہ اس سے قبل بھارت اپنی انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز مکمل کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل