Loading
انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں علیمہ خان کے خلاف کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت علیمہ خان کی جانب سے فتح اللہ کو بطور صفائی گواہ پیش کیا گیا، تاہم سرکاری وکیل نے صفائی گواہ پر اعتراض اٹھا دیا۔
عدالت نے پراسیکیوشن کی اعتراضی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان اور ان کے وکیلِ صفائی کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ وہ صفائی گواہ سے متعلق اعتراضی درخواست پر 9 جولائی کو اپنے دلائل پیش کریں، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل