Tuesday, July 07, 2026
 

سرائے مغل؛ کبڈی میلے کے دوران چور متعدد افراد کو لوٹ کر فرار

 



نواحی علاقے بھسین میں منعقدہ کبڈی میلے کے دوران چور وارداتیں کر کے متعدد افراد کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کبڈی میچ میں مہمانِ خصوصی کے استقبال کے دوران چوروں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد افراد کی جیبیں صاف کر دیں۔ واردات کے دوران ایک لاکھ 94 ہزار روپے نقد اور دو موبائل فون چوری کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے مہمانِ خصوصی کو بھی نہ بخشا اور انہیں بھی لوٹ لیا۔ واقعے کے بعد تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل