Tuesday, July 07, 2026
 

اے این پی رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی فائرنگ سے جاں بحق

 



  خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) باجوڑ کے رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوی سم، باجوڑ کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے عبدالرزاق کو نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی عبدالرزاق کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل