Loading
ترجمان خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بنائی جانے والی فورس کے لیے 60 ہزار سے زائد ارکان رجسٹرڈ ہوچکے، رہائی فورس سے متعلق جلد بڑی خبر سامنے آئے گی۔
ترجمان خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ تنظیم سازی کے بغیر تحریک آگے نہیں بڑھ سکتی، تمام صوبائی صدور کی ذمہ داری ہے کہ تنظیمیں مکمل کریں، خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی کا عمل آخری مراحل میں ہے، آئی ایس ایف، یوتھ، ویمن، مائنارٹی، آئی ڈی ایف اور آئی ایل ایف کی تنظیمیں ضروری ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی نے مثالی انداز میں نبھائی، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اسٹریٹ موومنٹ کے اثرات نمایاں رہے، خیبرپختونخوا ہر قسم کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے مکمل تیار ہے، اچکزئی صاحب جو فیصلہ کریں گے، خیبرپختونخوا اس پر عمل کرے گا، اڈیالہ جیل احتجاج میں شرکت کسی ایک صوبے کی نہیں، سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جو ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا اسے اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی فورس کے 60 ہزار سے زائد ارکان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، رہائی فورس کا تمام ڈیٹا، ڈیٹا بیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، رہائی فورس سے متعلق جلد بڑی خبر سامنے آئے گی، پارٹی قیادت تین سال مکمل ہونے سے قبل یا بعد میں لائحہ عمل دے گی، پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں مشاورت جاری ہے، ہماری خواہش ہے کہ تین سال مکمل ہونے کی نوبت ہی نہ آئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل