Tuesday, July 07, 2026
 

کراچی ایئرپورٹ پر لاہور سے آنے والا مسافر انتقال کر گیا

 



کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے آنے والا مسافر انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر پارکنگ ایریا میں اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا تھا، شہری کی اطلاع پر حکام اور ایمبولینس فوری موقع پر پہنچی تھی۔ سی اے اے ڈاکٹر نے معائنے کے بعد مسافر کے انتقال کی تصدیق کر دی جس کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔ متوفی لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 سے کراچی پہنچا تھا۔ متوفی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سابق ملازم تھا جس کے پاس سے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ٹکٹ برآمد ہوا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے میت پی آئی اے میڈیکل سینٹر منتقل کر دی گئی، واقعے کی مزید قانونی و انتظامی کارروائی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل