Tuesday, July 07, 2026
 

ایس ای سی پی: مالی سال 2025-26 میں 21 لسٹڈ کمپنیوں نے 20 ارب روپے سے زائد سرمایہ حاصل کیا

 



پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے ذریعے کمپنیوں کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران 21 لسٹڈ کمپنیوں نے کیپٹل مارکیٹ سے مجموعی طور پر 20 ارب روپے سے زائد سرمایہ حاصل کیا۔ ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں نے یہ سرمایہ کاروباری توسیع، نئے منصوبوں کے آغاز اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے حاصل کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 10 لسٹڈ کمپنیوں نے رائٹ آفر کے علاوہ دیگر ذرائع سے 16 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد سرمایہ اکٹھا کیا، جبکہ 11 کمپنیوں نے رائٹ ایشوز کے ذریعے تقریباً 3 ارب 80 کروڑ روپے حاصل کیے۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ رائٹ ایشوز کے ذریعے موجودہ شیئر ہولڈرز کو کمپنیوں کی ترقی میں مزید سرمایہ کاری کا موقع ملا، جبکہ کیپٹل مارکیٹ کمپنیوں کو طویل مدتی مالی وسائل فراہم کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہی ہے۔ کمیشن کے مطابق ایکوئٹی فنانسنگ کاروباری سرگرمیوں، صنعتی ترقی اور مجموعی معاشی نمو کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ سرمایہ کاری کے فروغ اور کیپٹل مارکیٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل