Tuesday, July 07, 2026
 

دکی: موٹرسائیکل پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

 



  بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں موٹرسائیکل پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والا موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ، قوم مری، سکنہ کلی ڈنیمہ، تحصیل لونی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی نوعیت اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل