Tuesday, July 07, 2026
 

عمران خان کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان سے ملاقاتوں کا آج دن ہے، ایک دن قبل پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست بھی اڈیالہ جیل کو دی گئی تھی تاہم حسب معمول ملاقات نہ ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔ https://img.express.pk/media/videos/WhatsAppVideo2026-07-07at4-08-40PM.mp4 پولیس نے فیکٹری ناکے سے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگادیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ عمران خان کی بہنوں کی جانب سے کارکنوں کو کال دینے کے باوجود کارکنوں کی کم تعداد پہنچی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل