Loading
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسز آپریشن سینٹر نے بارشوں اور زمینی کٹاؤ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سے 7 تا 9 جولائی کے دوران جے ایس آر، سکردو-رونڈو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے این ا ی او سی کے الرٹ میں بتایا گیا کہ تمام ممکنہ خطرات کی پیشی تشخیص اور متعلقہ اداروں تک بر وقت معلومات کی فراہمی یقینی بنایا جا رہا ہے، موجودہ موسمی حالات این ای او سی کے جاری پیشی موسمی جائزہ کے عین مطابق ہے۔
الرٹ میں بتایا گیا کہ شمالی علاقہ جات میں بارشوں اور زمینی کٹاؤ کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور اگلے دو روز میں سکردو اور ملحقہ علاقوں بشمول برومدو نالہ، چمچو ، مالوپا، ڈمبوداس-ٹورمک-ہراموش سیکشن میں مقامی سطح پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ای او سی کے مطابق اس کے علاوہ مقامی نالوں میں کٹاؤ اور مٹی اور پتھروں کے تودوں کی حرکت سے سفر کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے لہٰذا مسافر و سیاح پہاڑی اور لینڈ سلائیڈ والے راستوں پر مکمل احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خطرناک ڈھلوانوں کے قریب سے آمدورفت میں احتیاط برتیں ۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ عوام مستند اطلاع و حفاظتی تدابیر کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل