Thursday, July 09, 2026
 

لاہور میں نجی ٹیوشن سینٹر میں 10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

 



اچھرہ میں نجی ٹیوشن سینٹر میں 10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، بچی کی لاش واش روم سے ملی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بچی کی لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔ لاہور پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی نعیمہ بی بی گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، نجی ٹیوشن سینٹر کے واش روم میں بچی کی لاش پائی گئی۔ جائے وقوع پر نفری کے ہمراہ موجود ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ قانونی کارروائی جاری ہے، تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے، بچی  کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، واقعے کی محرکات کا تعین مزید تحقیقات سے ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل