Friday, July 10, 2026
 

بلوچستان سے ٹرین آج دوسرے روز بھی معطل

 



بلوچستان سے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہے گی، جس کے سبب ملک کے دیگر شہروں کے لیے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوگی۔ پاکستان ریلویز کے مطابق ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس معطل رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان سے ٹرین سروس معطل کی گئی تھی اور آج بھی مرمتی کام کے باعث کوئی ٹرین روانہ نہیں ہو سکے گی۔ محکمہ ریلویز نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کر دی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل