Sunday, July 12, 2026
 

بیرون ممالک دوروں کے دوران بھارت کی ہزیمت کا سلسلہ جاری

 



اقلیتوں پر بڑھتے مظالم نے نام نہاد عالمی رہنما کے دعویدار مودی کی بین الاقوامی حیثیت کو مٹی میں ملا دیا  مودی کے دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مودی کے اقلیتوں پر بدترین مظالم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق آسٹریلیا میں مودی کی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی آسٹریلوی شہری نے ہوٹل میں داخل ہو کر نعرے بازی شروع کر دی۔ آسٹریلوی باشندے نے مودی کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹریلیا ہے، ہمیں مزید بھارتی نہیں چاہیے، یہ ملک آسٹریلوی شہریوں کیلئے ہے۔ مظاہرین نے محکمۂ داخلہ کے دفتر سے مارچ کرتے ہوئے ریلی نکالی اور تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کے خلاف نعرے بازی کی، سکھ فار جسٹس کے رہنما گرمیندر سنگھ نے مودی کیجانب تو اس مظاہرے کو بھارتی اقلیتوں کیخلاف استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔  مظاہرین کے ہاتھوں میں "بھارتی دراندازی بند کرو" اور "مودی واپس جاؤ" جیسے بینرز موجود تھے، مودی کے دورہ آسٹریلیا کے دوران انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج نے بھارت میں اقلیتوں پر بربریت کا اصلی چہرہ دکھا دیا۔ مودی کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتی مزاحمت نے مودی کے عالمی رہنما کا مضحکہ خیز دعویٰ زمیں بوس کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل