Loading
ترکیہ میں ایک سڑک زمین میں دھنس گئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف پھیل گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شہر ریز میں ایک سڑک زمین بوس ہو گئی۔ یہ واقعہ اسلامپاشا محلے میں اس وقت پیش آیا جب ایک عمارت کی تعمیر کے لیے کھدائی کا کام کیا جا رہا تھا۔
سڑک گرنے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ تین قریبی عمارتوں کے مکینوں کو بھی نکال دیا گیا ہے۔
https://www.facebook.com/K24English/videos/road-collapses-instantly-beneath-driver-amid-heavy-rains-in-t%C3%BCrkiyeterrifying-fo/1755537002145062/
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا تاکہ اس واقعے کی وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔
واقعے میں کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل