Saturday, July 11, 2026
 

امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت پر ظہران ممدانی کی عہدیدار کی ایرانی نمائندے سے میٹنگ منسوخ

 



امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت پر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے دفتر کی ایک اہلکار کی ایرانی عہدیدار سے طےشدہ میٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ سٹی جرنل کی رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کی کمشنر، اینا ماریا آرچیلا اور ایک ایرانی اہلکار سے میٹنگ امریکی حکومت کی ہدایت پر منسوخ کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے امیر سعید ایرانی کے ساتھ میئر کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کے دو دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملاقات کرنی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ارچیلا نے مبینہ طور پر امریکی محکمہ خارجہ یا طہران ممدانی کو اس ملاقات کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔ محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے سٹی جرنل کو بتایا کہ اس ملاقات کے بارے میں جاننے کے بعد محکمہ خارجہ نے ممدانی انتظامیہ سے ملاقات کی تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ یہ ناقابل قبول ہے۔ محکمہ خارجہ کے دورے کے بعد ارچیلا کو مبینہ طور پر سرزنش کی گئی اور میٹنگ منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا۔ میئر کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کے ترجمان نے سٹی جرنل کو بتایا کہ ارچیلا کی ایرانی عہدیدار کے ساتھ ملاقات نہ ہوئی اور نہ ہو گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل