Loading
شہر قائد میں آج موسم گرم و مرطوب، مطلع جزوی ابر آلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات و صبح کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 تا 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد رہنے سے درجہ حرارت 5 سے 8 درجے زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل