Loading
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا افتتاح ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے جبکہ 14 اگست کی مقررہ ڈیڈ لائن بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کے مرکزی روٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے تاہم سروس ایریا کے این او سی سے متعلق تنازع نے منصوبے کو ایک نئے مرحلے میں داخل کردیا ہے۔
102 کنال 14 مرلہ پر مشتمل سروس ایریا کے این او سی کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں 16 جولائی کو ہوگی جس کے باعث افتتاح کا حتمی فیصلہ عدالتی کارروائی سے مشروط ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق رنگ روڈ منصوبے کے لیے اب تک چھ مختلف افتتاحی ڈیڈ لائنز گزر چکی ہیں تاہم منصوبہ تاحال عوام کے لیے کھولا نہیں جا سکا۔
سروس ایریا این او سی اسکینڈل کے باعث سابق کمشنر، سابق ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ افسران کو پہلے ہی عہدوں سے ہٹایا جا چکا ہے، راولپنڈی کی نئی انتظامیہ اس معاملے میں عدالتی فیصلے اور انکوائری رپورٹ کی منتظر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے میں این او سی منظوری دینے والے مختلف فورمز کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل