Loading
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے جس کے بعد وہ کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔
شاہین کو حال ہی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
سلیکٹر اور ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کس فارمیٹ پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہے۔
ٹیسٹ سیریز اور ایل پی ایل کی تاریخیں بھی ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔
فاسٹ بولر اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہیں۔ انہیں بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی موقع نہیں دیا گیا تھا۔
گزشتہ سال ون ڈے ٹیم کی قیادت سنبھالنے والے شاہین نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے کامیابی دلائی اور سات وکٹوں کے ساتھ مشترکہ طور پر نمایاں وکٹ ٹیکر رہے۔
ایل پی ایل کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا جبکہ کینڈی رائلز اپنا پہلا میچ 18 جولائی کو دمبولا سِکسرز کے خلاف کھیلے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل