Tuesday, July 14, 2026
 

خیبر پختونخوا کے کن اضلاع میں آج بارش کا امکان؟

 



خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اَپر اور لوئر چترال، اَپر اور لوئر دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، اَپر اور لوئر کوہستان، کولائی پالس، تورغر میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، خیبر، کرم میں بھی آندھی چلنے اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ اورکزئی، ہنگو، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان کے اضلاع میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پشاور ایئرپورٹ پر 40، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور بنوں میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال، دیر اور دروش میں 33، مالم جبہ میں 24، کالام میں 23، پاراچنار میں 30، کاکول میں 31 اور بالاکوٹ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز چراٹ میں 2 ملی میٹر، کالام، کاکول اور ممد گٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل