Loading
لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں جان لیوا کرتب دکھانے والے ون ویلر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پرانی انار کلی تھانے کی ٹیم نے دوران پٹرولنگ پی ایم جی چوک سے ملزم کو حراست میں لیا۔ ایس پی سِول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم صبح سویرے اور رات کے اوقات میں مصروف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرتا تھا جس سے شہریوں کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم جس کی شناخت ساحل عطا کے نام سے ہوئی ہے، اپنے دوستوں کے ساتھ ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا۔
ایس پی سِول لائنز کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل