Loading
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی جس میں انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر اس ملاقات کے حوالے سے ٹویٹ کیا جس کے دوران دونوں فریقوں نے سائبر تحقیقات کے لیے جدید وسائل، تکنیکی معاونت اور خصوصی تربیت کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات خوشگوار رہی جس میں ہم نے غیرقانونی امگریشن، انسداد دہشتگردی اور آفیسر ایکسچینج جیسے پروگرامز پر بات چیت کی۔
وزیر داخلہ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اُن کا مقصد انہیں پاکستان کیلئے ایک موثر پارٹنر بناتا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق تعاون کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کی صلاحیت کو پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر بنانا ہے۔
Washington DC : Had an excellent meeting with FBI Director Kash Patel. We discussed cooperation on illegal immigration, counter-terrorism, and officer exchange programs. His professionalism and vision make him a great partner to work with. pic.twitter.com/CVKtSSL6Gl
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 27, 2025
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری اہم ہے اور ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ میں پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی امید بھی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور امریکا دہشت گردی، سائبر کرائم، انٹیلی جنس شیئرنگ اور سرحد پار جرائم کے خلاف تعاون کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محسن نقوی کا یہ دورہ اقوام متحدہ کے یو این کاپس 2026 میں شرکت اور امریکی حکام سے اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے کا حصہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل