Tuesday, July 14, 2026
 

آزاد کشمیر حکومت نے انتشاری کمیٹی کے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا

 



آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کو تباہ کرنے اور افراتفری پھیلانے والے عناصر کیخلاف قانونی گھیرا تنگ کردیا گیا۔  آزاد کشمیر حکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے قانون شکن انتشاری عناصرکیخلاف زیروٹالرنس کا اعلان  کرتے ہوئے انتشاری کمیٹی کے سابقہ مقدمات کی واپسی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا جس کے بعد میرپور پولیس نے دوبارہ قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ میر پور آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور اہلکاروں  پر حملوں سے متعلق مقدمات کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے  مقدمات کی واپسی  کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے کے بعد نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈڈیال 2024 میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس اہلکاروں پرحملے کے مقدمے کو بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے، مقدمات میں نامزد متعدد افراد کو گرفتار کر کے تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے، سرغنہ مہران کے قریبی ساتھی ظہیر سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان تباہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے، تمام شرپسندعناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رہنی چاہیے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل