Tuesday, July 14, 2026
 

مطلب کچھ بھی! . . . . بھارتیوں نے فریزر میں برف کو شیولنگ سمجھ کر پوجنا شروع کردیا

 



بھارت میں ایک واقعہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں فریج میں مخصوص شکل میں جمی برف کو لوگوں نے بھگوان سمجھ کر پوجنا شروع کردیا۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک گھر کے فریزر میں جمی برف کی ایک  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے بعض مقامی افراد نے شیولنگ سے مشابہ قرار دے کر اس کی پوجا شروع کر دی۔ यूपी के आगरा में फ्रीज़र में बर्फ जम गया.. लोगों ने शिवलिंग कह कर पूजा अर्चना शुरू कर दी.. pic.twitter.com/lXhEvTy6h9 — Kavish aziz (@azizkavish) July 13, 2026 یہ واقعہ آگرہ کے ناگلا بھوجا، کھیریا موڑ علاقے میں پیش آیا۔ جیسے ہی اس برف کی شکل کی تصاویر اور ویڈیوز پھیلیں، لوگ گھر پہنچنے لگے، پھول چڑھائے، پیسے دیئے اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ بعض افراد نے اسے ایک معجزاتی واقعہ قرار دیا۔ "The ice in Amarnath has melted, so Lord Shiv has appeared in my Freezer to give his blessings Everyone is coming to our house to take the blessings" This is the level of Superstitious belief among people in India No wonder BJP wins elections invoking religion !! pic.twitter.com/DP6v04777j — Nehr_who? (@Nher_who) July 13, 2026 سوشل میڈیا پر اس واقعے پر مختلف ردِعمل سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے مذہبی عقیدت کا اظہار کیا جبکہ دوسروں نے سائنسی نقطۂ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ فریزر میں برف مختلف اشکال اختیار کر سکتی ہے اور اس واقعے کو معجزہ قرار دینے سے پہلے اس کی سائنسی وضاحت کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل