Tuesday, July 14, 2026
 

اٹلی میں 216 کلو منشیات لانے والے اسرائیلی کو حراست میں لے لیا گیا

 



اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک ایئرپورٹ پر حکام نے اسرائیلی شہری کو 216 کلو گرام منشیات کے ساتھ حراست میں لے لیا ہے۔ اٹلی کی کسٹمز اور مالیاتی پولیس کے مطابق ملزم تل ابیب سے روم پہنچا تھا۔ معمول کی جانچ کے دوران اس کے سامان پر شبہ ہوا جس کے بعد تلاشی لینے پر سات سوٹ کیسوں سے مجموعی طور پر 216 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ ???????????? BREAKING: Italian authorities just seized 216 kilograms of drugs from an Israeli arriving from Tel Aviv in Rome. He is demanding to be deported to israel. pic.twitter.com/jinCyg5PJ9 — Jvnior (@Jvnior) July 13, 2026 منشیات ایک مخصوصو پودے سے حاصل کردہ ہے جس کے پتوں میں محرک مادہ پایا جاتا ہے اور کئی یورپی ممالک میں اس کی درآمد اور فروخت پر پابندی اور سخت قانونی ضوابط نافذ ہیں۔ حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ کسی بڑے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا یا اکیلا کام کر رہا ہے۔ اطالوی حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور عدالت میں شواہد پیش کیے جائیں گے جس کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھے گی۔ دوسری جانب ملزم کا مطالبہ ہے کہ اُسے اسرائیل واپس بھیج دیا جائے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل