Loading
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں نے راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملہ کردیا
مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد14جولائی کی صبح کالعدم ایکشن کمیٹی کےمسلح جتھوں نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پر فائرنک کی، فائرنگ کا مقصد عوام کو اشتعال دلانا اور دھرنے میں جان پیدا کرنا تھا۔
بزدلانہ کارروائی کے بعد پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پیش قدمی کی تو مسلح جتھوں نے پولیس کو آٹومیٹک ہتھیاروں اور گولہ بارود سے نشانہ بنایا، پولیس کی مدد کیلئے تعینات رینجرز کی نفری بھی امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئی۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہ صرف جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کی بلکہ خودساختہ دھماکہ خیز مواد بنا کر بھی استعمال کیا، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔
ماہرین کےمطابق شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی منظم انداز میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہے، اس بھیانک واقعہ نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نام نہاد پرامن جدوجہد اور اصل چہرہ آشکار کر دیا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ جدید ترین ہتھیاروں کااستعمال اور بارود کی تیاری کھلی غنڈہ گردی اور دہشتگردی ہے جو عام عوام کی بقا کیلئے سنگین اور جان لیواخطرہ بن چکی ہے، آزاد جموں وکشمیر میں امن و امان کی بحالی اور ریاستی رٹ قائم کرنے کیلئے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کیخلاف فیصلہ کن سیکیورٹی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل