Tuesday, July 14, 2026
 

وزیراعظم کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، سلطنت کی سلامتی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پر گزشتہ رات ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے حملے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل