Loading
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنن ایک بار پھر اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ دیکھی گئیں جس کے بعد دونوں کے تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔
کریتی سنن برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ موجود تھیں۔
کبیر نے میچ کے دوران کریتی اور اپنے ایک دوست کے ساتھ تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اس موقع پر کریتی سنن سبز رنگ کے ٹاپ اور سفید ٹراؤزر میں نظر آئیں جبکہ کبیر نے بھورے رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔
Kriti Sanon and Kabir Bahia were spotted at Edgbaston during the India vs England ODI match ✨#IIFA #Bollywood #KritiSanon #KabirBahia pic.twitter.com/f9J6ZbPyyE
— IIFA (@IIFA) July 14, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل