Thursday, July 16, 2026
 

فوج کیخلاف بیان بازی پر مولانا فضل الرحمن کیخلاف درخواست، جج نے سربراہ جے یو آئی کو طلب کر لیا

 



پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب کے ضلع گجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ گجرانوالہ میں دائر ریٹ پٹیشن میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ پٹیشنر منظور قادر بھنڈر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں شہداء کا مذاق اڑایا ہے۔ گوجرانوالہ ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل