Loading
فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کی فرانس کے خلاف 0-2 کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر پانچ سال پرانی ایک پوسٹ دوبارہ وائرل ہو گئی ہے۔
جولائی 2021 میں ایک ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ 2026 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا، اسپین کو 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔
Argentina just beat Spain at the 2026 World Cup final, 3-2.
— dilemma (@actuallyimthe) July 11, 2021
اس پیشگوئی کا ایک اہم حصہ درست ثابت ہو چکا ہے کیونکہ اسپین واقعی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور انگلینڈ کا مقابلہ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اگرارجنٹینا کامیاب ہو جاتا ہے تو فائنل میں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پرانی پیشگوئی کی درستگی پر مزید بحث چھڑ سکتی ہے۔
Could it happen...? ???? pic.twitter.com/1NuxOj8FST
— ESPN FC (@ESPNFC) July 14, 2026
اب دیکھنا یہ ہے کہ 5 سال قبل کی گئی یہ پشگوئی کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے۔
کیا ارجنٹینا آج جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کرے گا اور پھر اسپین کو شکست دے گا یا پھر اس کے برعکس نتائج سامنے آئیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل