Wednesday, July 15, 2026
 

لوئر دیر؛ دہشتگردوں سے پولیس اور سی ٹی ڈی کی جھڑپ، دو اہلکار شہید

 



خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں حیدرے کنڈو ٹاپ میں پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس کی دہشت گردوں سے شدید جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیرلوئر جھڑپ میں دہشت گردوں نے پولیس کی تین گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حیدرے کنڈو ٹاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ ہوئی ہے اور اس کے پیش نظر دیر لوئر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ بنوں میں تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ ادھر بنوں میں تھانہ میریان پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا جہاں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ میریان سے ٹکرا دی۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور مزید نفری بھجوا دی گئی۔ پولیس کے مطابق بنوں میں تھانہ پر حملے میں اب تک 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل