Wednesday, July 15, 2026
 

’موانا‘ ڈزنی کے لیے مہنگا سودا ثابت ہوگی؟ فلم کو 100 ملین ڈالر سے زائد نقصان کا خدشہ

 



فلم موانا ڈزنی کے لیے مہنگا سودا ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس کو سنیما گھروں میں اتنا اچھا رسپانس نہیں مل رہا۔ ڈزنی کی لائیو ایکشن فلم 'موانا' باکس آفس پر توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے، جس کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فلم کو سنیما گھروں میں 100 ملین ڈالر سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 250 ملین ڈالر کے بجٹ سے تیار کی گئی فلم نے افتتاحی ویک اینڈ پر شمالی امریکا میں 43 ملین ڈالر جبکہ دنیا بھر میں 95 ملین ڈالر کا بزنس کیا، جو اندازوں سے کہیں کم ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ 2016 کی اینیمیٹڈ فلم اور 2024 میں آنے والے ’موانا 2‘ کے بعد اتنی جلدی لائیو ایکشن ورژن لانا ڈزنی کی بڑی غلطی ثابت ہوا، کیونکہ ناظرین ایک نئی کہانی دیکھنا چاہتے تھے، نہ کہ پرانی فلم کا نیا روپ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ’موانا‘ کی کمائی میں نمایاں اضافہ نہ ہوا تو یہ ڈزنی کے لیے ایک بڑا مالی نقصان ثابت ہو سکتی ہے، جس کے بعد اسٹوڈیو کو اپنی لائیو ایکشن ری میک حکمتِ عملی پر نظرثانی کرنا پڑ سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل