Loading
تھانہ ڈیفنس سی کی حدود میں ڈیفنس فیز 8 کے برکی روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ کار کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار شاہد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
حادثے میں کار سوار بھی شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی لاش اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مردہ خانے منتقل کردی جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل