Loading
لاہور کے علاقے گلبرگ فردوس مارکیٹ میں 17 سالہ دوشیزہ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 17 سالہ مناہل کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت مناہل کے نام سے ہوئی جبکہ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
بعد ازاں پولیس کارروائی مکمل ہونے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل