Loading
پاکستانی یوٹیوبر معز صفدر 10 محرم الحرام (یوم عاشورہ) سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں آچکے ہیں۔
معروف یوٹیوبر اور بزنس مین معز صفدر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ نے شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد صارفین کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غیر حساس اور مذہبی جذبات مجروح کرنے والا انسان قرار دیا۔
اس کے علاوہ، بیرسٹر عامر خوصہ نے معز صفدر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر کے ریمارکس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے، لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
معز صفدر نے ایک ویڈیو پیغام میں اس تنازع پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ، ’’اگر میری باتوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہوں۔‘‘
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل