Loading
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، پی ٹی آئی جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی گئی۔
پولیس کیجانب سے *انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا، مارگلہ پولیس اسٹیشن میں 26 نومبر واقعات میں درج ایف آئی آر کیس میں پولیس رپورٹ جمع کرادی گئی۔
ملزمان سہیل خان آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی کے چالان جمع نہ کرانے پر دائر نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا، رپورٹ کے مطابق عدالت کے 23 جون 2026 کے حکم پر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کیے گئے تھے، کوششوں کے باوجود ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ وارنٹ کی عدم تعمیل پر ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق اشتہاری کارروائی شروع کی گئی، پولیس نے کہا کہ اشتہاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد اب ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت چالان کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان کا چالان مکمل ہوتے ہی عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، ڈی آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کیس کی کارروائی میں کسی بھی سطح پر کوئی غفلت، تاخیر یا کوششوں کی کمی نہیں ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل