Loading
ناروے کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ کی ’ڈنر ڈیٹ‘ کی پیشکش آخرکار قبول کر لی ہے۔
ورلڈ کپ میں مصروف ناروے کے مشہور فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے کئی دن بعد ٹام ہالینڈ کے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے انٹرویو کا جواب دیا ہے۔
View this post on Instagram
ارلنگ ہالینڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹام ہولینڈ کی ’ڈنر ڈیٹ‘ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’جواب دینے میں تھوڑی دیر ہو گئی، اب بس آپ ڈنر کی جگہ بتا دیں۔‘‘
واضح رہے کہ چند روز قبل ’دی ٹونائٹ شو‘ میں ٹام نے یہ انکشاف کیا تھا کہ فٹبالر نے انسٹاگرام پر بھیجا گیا ان کا پیغام نظر انداز کر دیا تھا۔
ارلنگ ہالینڈ حالیہ ہفتوں میں کھیل کے ساتھ ساتھ باقی دوسری دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل