Loading
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کو کھول دیا گیا جس کے باعث دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں سے گریز کریں، تیز بہاؤ کے دوران آبی گزرگاہوں سے دور رہیں۔
دریائے سندھ کے نشیبی علاقوں بالخصوص لیہ، بھکر اور میانوالی کے علاقوں میں تیز بہاؤ متوقع ہے۔
بالائی علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتیجے میں تیزی سے پگھلتے گلیشئرز اور بارشوں کے باعث دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
این ڈی ایم اے ممکنہ خطرات کی پیشگی تشخیص اور متعلقہ اداروں اور عوام کو ضروری معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل