Friday, July 17, 2026
 

ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر نیتن یاہو کی تنقید نے ٹرمپ کو ناراض کردیا

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کو ایف 35 طیارے فروخت کی پیشکش پر نیتن یاہو کی تنقید پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان یہ نیا تناؤ اُس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی۔ وائٹ ہاؤس کے دو اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر کے 7 اور 8 جولائی کو نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے انقرہ کا سفر کرنے سے کچھ دیر قبل نیتن یاہو کی جانب سے ممکنہ فروخت پر تنقید کی گئی جس کے بعد ٹرمپ غصے میں آ گئے تھے۔ ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ کا ماننا ہے نیتن یاہو کو ہتھیاروں کے مجوزہ معاہدے میں مداخلت کرنے کا "کوئی حق" نہیں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل